23 اگست 2012 - 19:30

ايراني فوج کے خاتم الانبيا ہيڈکواٹر کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ ايران کے دشمن ہماري دفاعي توانائيوں سے واقف نہيں ہيں -

ابنا: بريگيڈيئر جنرل علي رضا صباحي فرد نے ايک انٹرويو ميں کہا ہے کہ ايران کے رڈار اور دشمن کے طياروں اور ميزائلوں کا سرحدوں کے اندر اور سرحدوں کے باہر  پتہ لگانے والے ديگر سسٹم نہايت ترقي يافتہ ہيں - انہوں نے کہا کہ ہمہ گير پابنديوں کے باوجود ايران نے ہوائي دفاع کے تمام پيشرفتہ آلات ملک کے اندر تيار کئے ہيں-دشمن کي دھمکيوں اور ايران کي ايٹمي تنصيبات پر کئے جانے والے ممکنہ حملے کو ناکام بنانے کي صلاحيت کے بارے ميں پوچھے گئے ايک سوال کے جواب ميں انہوں نے کہا کہ اس وقت بھي دشمنوں کی  نقل و حرکت پر ہماري پوري نظر ہے اور کسي بھي  جارحيت سے پہلے ہي دشمن کو دنداں شکن جواب ديا جائے گا –

بريگيڈيئر جنرل علي رضا صباحي فرد نے اينٹي ميزائيل سسٹم اور ايس تھري ہنڈرد کے متبادل نظام کي تياري کے بارے ميں کہا کہ ايران نے ميزائلي دفاعي نظام کے تعلق سے موثر اقدامات انجام ديئے ہيں جن کے بہت اچھے نتائج سامنے آئے ہيں- انہوں نے بتايا کہ ايران نے اس ميدان ميں بھي پيشرفت کي ہے اور فضائي دفاع کے  متعدد پيچيدہ وسائل تيار کئے ہيں –.......

/169